فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: ہائی پروفائل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے ہائی پروفائل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان احسان اللہ عرف جھوٹااورظاہر شاہ عرف ظہیرکو گرفتارکرلیا۔ملزمان کےقبضے سے چھینےگئےموبائل فونزاورموٹر سائیکل بھی برآمدکرلی گئی ، 21 اگست 2023 کوملزمان اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ یوبی ایل میٹروول برانچ کےقریب پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے مبلغ 80لاکھ روپے گن پوائنٹ پر چھین کرفرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو باآسانی پہچاناجاسکتا ہے۔ واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ سائیٹ اے میں درج ہے۔ابتدائی تفتیش کےدوران ملزمان نےاورنگی ٹاؤن،سائیٹ ٹاؤن، گلبرگ، گڈاپ اور گردونواح کےعلاقوں میں ڈکیتی اور سنیچنگ کی 150وارداتوں میں 400 سےزائدموبائل فونز،50سے زائد موٹرسائیکلیں اور3 کروڑروپے سےزائدنقدی لوٹنےکااعتراف کیاہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتارملزمان کو بمعہ مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کےحوالےکردیاگیا۔