نگران وزیر خزانہ کا بیان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، 1242 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا معاشی صورتحال سے متعلق بیان پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، سٹاک ایکسچینج میں 1242 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پی ایس ایکس میں شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ کریش گئی اور 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا جبکہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 2 پوائنٹس پربند ہوا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا بیان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، بڑھتی مہنگائی، ڈالر اور شرح سود بڑھنے کے خطرات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔