دو روز کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مالز لے جایا جائے گا۔ فائل فوٹو
دو روز کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مالز لے جایا جائے گا۔ فائل فوٹو

ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی پاکستان آنے کو تیار

لاہور: آئی سی سی (عالمی کرکٹ کونسل) ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی 5 ستمبر کی صبح لاہور لائی جائے گی اور پاکستان ٹور 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ دو روز کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مالز لے جایا جائے گا۔

اس سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی نے گذشتہ ماہ اگست میں پاکستان ٹور شروع کرنا تھا جسے مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز اگلے ماہ اکتوبر میں ہو رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرزلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ 14 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہو گا۔