10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو

سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرنے کا اعلان

کراچی :ایک ماہ کے بعد بلین مارکیٹ کھل گئی، صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کےعہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ملک بھر میں آج سے باقاعدہ سونے کے ریٹ جاری کردئیے گئے۔گزشتہ روز کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے تولہ اضافہ ہوا ہے ۔ دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہے ۔ بارہ ستمبر کو بلین مارکیٹ 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ دو ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔24 قیراط قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 173،182 روپے ہے،اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158،751 روپے ہے۔