ورلڈ کپ: بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹاکرا آج ہوگا

بھارت (اُمت نیوز)آئی سی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں میزبان بھارت آج بنگلہ دیش سے مقابلے کے لیے میدان میں اترے گا۔
پونے میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔
بھارتی ٹیم اب تک ورلڈ کپ کے تین میچز کھیل چکی ہے اور پاکستان کے خلاف شاندار کامیابی سمیت تینوں میں فتح سے ہمکنار ہوئی ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل دو شکستوں کے بعد آج تیسری بار قسمت آزمائے گی۔
پونے کی پچ کو روایتی طور پر ہائی اسکورنگ سمجھا جاتا ہے اور میچ کے موقع پر بارش کے باوجود، کھیل کے لیے صاف آسمان کی توقع کی جاتی ہے۔
اگر بھارت نے کامیابی حاصل کی تو بھارت 50 اوورز کے فارمیٹ میں بنگلہ دیش کیخلاف 32 واں میچ جیتے گا۔ دوسری جانب اگر بنگلہ دیش نے روہت شرما کی ٹیم کو ہرایا تو یہ انکی بھارت کیخلاف نویں فتح ہوگی۔
آخری بار بھارت بنگلہ دیش ٹاکرا ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میں ہوا تھا جس میں شرما الیون کو6 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
آج کے میچ کیلئے ممکنہ اسکواڈ یہ ہے۔
بھارت
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج۔
بنگلہ دیش
تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن (کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، مہدی حسن میراز، محمود اللہ، تسکین احمد، شرف الاسلام، مستفیض الرحمان