ورلڈکپ میں دو پاکستانی فیلڈرز کو امپیکٹ لسٹ میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میں دو پاکستانی فیلڈرز کو امپیکٹ لسٹ میں شامل کرلیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے 2،2 فیلڈرز کو امپیکٹ لسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلینڈ اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست اور میزبان بھارت کی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ انکے ہم وطن ایشان کشن 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان 15.13 اور اوپنر فخر زمان 13.1 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی نے امپیکٹ فیلڈرز چنا ہے، دونوں بالترتیب پانچویں اور نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ویرات کوہلی 22.30، جو روٹ 21.73، ڈیوڈ وارنر 21.32، ڈیون کونوے 15.54، شاداب خان 15.13، گلین میکسویل ​​15، رحمت شاہ 13.77، مچل سینٹنر 13.28، فخر زمان 13.01 اور ایشان کشن 13 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ میں ابتک بھارت نے 14 کیچز تھامے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 10 رنز بچائے ہیں، بھارت نے ابتدائی 3 میچوں کے دوران میدان میں صرف دو کیچ چھوڑے۔
ٹورنامنٹ کے میزبان اب تک ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں اپنے بہترین فیلڈر کو ‘گولڈ میڈل’ دے رہے ہیں، کوہلی نے ایونٹ کے آغاز میں 5 بار کی ورلڈکپ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی شاندار فتح کے دوران یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران باؤنڈری پر شاندار کیچ کرکے ایوارڈ وصول کیا تھا۔