فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ورلڈ کپ: سری لنکانے بنگلہ دیش کو 280رنز کا ہدف دیدیا

نئی دہلی: ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کیلیے280رنز کا ہدف دیدیا،سری لنکا کی پوری ٹیم 50ویں اوور میں 279 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کوشل پریرا 4 رنز بنا کر میچ کے آغاز میں آوٹ ہو گئے ان کے بعد کپتان کوشل مینڈس بھی خاصی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 19 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ اوپننگ پر آنے والے پاتھم نسانکا 41 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان انجیلو متھیوز کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائم آئوٹ قرار دے دیے گئے وہ کوئی بال کھیلے بغیر غصے کے عالم میں گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے،اس موقع پرسدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔

سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، یہاں دنن جیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔سری لنکا کی جانب سے چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور  شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے ٹیم میں مستفیض الرحمن کی جگہ تنزید تمیم کو شامل کیا ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں دیموتھ کرونارتنے اور ہمانتا کی جگہ کشال پریرا اور دنن جیا ڈی سلوا کھیل رہے ہیں۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔بنگلہ دیشی کوچ کا کہناہے کہ ٹیم  کی بیٹنگ میں خامیاں ہیں جو ان کی ناکامی کی وجہ بن رہی ہے ، ہماری ٹیم نے مداحوں کو اور خود ہمیں مایوس کیا ہے ۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کی ٹیم صرف 2 ہی جیت پائی جبکہ 5 میں شکست کھا چکی ہے۔