کسٹمز نے 15کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیرملکی سگریٹس ضبط کرلی

لاہور(اسٹاف رپورٹر) پپاکستان کسٹمز نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لیے ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے ملک میں اسمگل کئے جانے والے غیر ملکی سگریٹس کے خلاف انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پاکستان کسٹمز نے 30 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 کے دوران 8,157,200 سگریٹس ضبط کئے۔ انسداداسمگلنگ فارمیشنز بشمول مخلتف کلکٹریٹس اور ائر پورٹس پر تعینات موبائل سکواڈز کو غیر ملکی سگریٹس کی نقل و حمل پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ پاکستان کسٹمز لگن اورجانفشانی کے ساتھ سمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔