کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 وکٹ حاصل کیے، فائل فوٹو
کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 وکٹ حاصل کیے، فائل فوٹو

دوسرا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو79 رنز سے شکست دیدی

میلبورن: آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیتے ہوئے 3 میچز کی سیریز میں 2-0 صفر سے ناک آوٹ کر دیا ۔

پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 237 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن محض 8 رنز کے مجموعے پر پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49 رنز پر امام الحق کی گری، وہ پیٹ کمنز کی گیند کو بلاک کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن گیند آن دی لائن رہتے ہوئے بیٹر کے پیڈز سے ٹکرائی، جس پر باولر نے اپیل کی اور ایمپائر نے آوٹ قرار دیا لیکن امام الحق ایمپائر کے فیصلے سے مطمئن نہ ہوئے اور ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو کہ سود مند ثابت نہ ہو سکا ۔

پیٹ کمنز پاکستانی بیٹرز پر قہر بن کر برسے اور اگلی وکٹ انہوں نے 110 رنز کے مجموعے پر کپتان شان مسعود کی گرائی، انہوں نے بھی پیٹ کمنز کی گیند کو بلاک کرنے کی کوشش کی لیکن ہوا میں سوئنگ ہوتی ہوئی گیند کپتان کے بلے سے ایج ہوئی اور سلپ پر موجود فیلڈر کے ہاتھوں میں جا گری، وہ 60 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بابراعظم کا ستارہ سیریز میں اب تک گردش میں ہے ، وہ نصف سیچنری تک بنانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ، بابراعظم 41 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ ہیزل ووڈ کی شاندار گیند سابق کپتان کی سمجھ میں نہ آئی ، گیند بیٹ اور پیڈز کے درمیان سے نکلتی ہوئی سیدھی وکٹوں میں جا لگی، بابراعظم 41 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 162 رنز کے مجموعے پر سعود شکیل کی گری، وہ 24 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ مچل سٹارک نے گیند کو اچھالنے کی کوشش کی جو کہ فائدہ مند ثابت ہوئی، سعود شکیل نے اسے کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بیٹ سے ایج ہوتی ہوئی سیدھی کیپر کے ہاتھوں میں جاپہنچی۔

چھٹے نمبرپر آنے والے محمد رضوان 35 رنز بنا کر 219 رنز کے مجموعے پر پولین لوٹ گئے جبکہ فاسٹ باولر عامر جمال بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کے بیٹر آغا سلمان 50 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے بعد پاکستان کے شاہن شاہ آفریدی اور میر حمزہ صفر پر آوٹ ہو گئے۔

چوتھے روز کینگروز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایلکس کیری اور مچل اسٹارک 22 رنز کا اضافہ کرسکے اور207 کے مجموعے  پر 7ویں وکٹ گرگئی، کپتان پیٹ کمنز 16 جبکہ نتھین لائن ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ ایلکس کیری نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی برتری 317 رنز تک پہنچا دی۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 84.1 اوورز میں 262 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم محض 68 رنز کے اضافے کے بعد گرین شرٹس آل آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا کو پاکستان پر 54 رنز کی برتری حاصل تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42، شاہین شاہ آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ 2،2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5، نتھین لائن نے 4 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی میلبرن ٹیسٹ میں دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنرعثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ صفر صفر پر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر6، مارنوس لبوشین 4 رنز بناسکے۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 96 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اسٹیو اسمتھ 50 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔