ترک فٹبال کلب نے ساگیو کے ساتھ معاہدہ بھی ختم کردیا۔ فائل فوٹو
ترک فٹبال کلب نے ساگیو کے ساتھ معاہدہ بھی ختم کردیا۔ فائل فوٹو

اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر اسرائیلی فٹبالر گرفتار

استنبول: ترکیہ میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پراسرائیلی فٹبالرکو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فٹبالر ساگیو نے میچ میں گول کے بعد جشن مناتے ہوئے ہاتھ میں بندھی پٹی دکھائی جس میں 7 اکتوبر کے سو دن لکھا ہوا تھا،اسٹاف آف ڈیوڈ بنا ہوا تھا۔

اس حرکت کے بعد فٹبالر کے خلاف لوگوں کو نفرت پر ابھارنے کا مقدمہ بن گیا اورانہیں گرفتارکیا گیا۔ ترک فٹبال کلب نے ساگیو کے ساتھ معاہدہ بھی ختم کردیا۔