تحریک اہلحدیث پاکستان کامرکزی مسلم لیگ کی حمایت کااعلان

کراچی : تحریک اہلحدیث پاکستان وجمعیت اہلحدیث پاکستان نےمتفقہ طورپر الیکشن میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر فیصل ندیم صاحب کی قیادت میں وفدنے تحریک اہلحدیث پاکستان وسرپرست اعلی جمعیت اہلحدیث سندھ علامہ عبداللہ غازی سیانکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وفدمیں میں کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،مفتی محمدیوسف کشمیری ،سندھ کیڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ امجداسلام امجدہمراہ تھے۔

اس موقع پرعلامہ عبداللہ غازی نے اجلاس میں موجود تحریک اہلحدیث پاکستان اور جمعیت اہلحدیث سندھ کیذمہ داران ڈاکٹر خلیل الرحمن لکھوی ، پروفیسر یونس صدیقی ،مولانا شریف حصاروی ،مفتی فاروق احمد قصوری،قاری خلیل الرحمن ، راناعبدالعلیم ، ملک عتیق الرحمن، قاری عبدالشکور بلوچ ،طاہرجلال، شیخ طیب ڈوگر، محمودالحسن علوی، چوہدری محمد رفیق، حکیم شاہ اور ساتھیوں کی مشاورت وتائید سے مرکزی مسلم لیگ کیامیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اور مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران کے ہمراہ مل کرانتخابی مہم کو بھرپورچلانے کا عزم بھی کیا۔علماء نے کہا کہ اسمبلیوں میں دین دار طبقہ ناہونے کے برابر ہےجب خوف خدارکھنے والے اقتدارسنبھالیں گے ۔تو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔