گیس قیمتوں میں35فیصدتک اضافہ افسوسناک ہے،احمد ندیم اعوان

کراچی(امت نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نےگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں35فیصدتک اضافہ قابل افسوس طرزعمل ہے،عوام کی مسلسل پامالی اب ناقابل پرداشت ہے،گیس کی قیمتوں میں عوام دشمن اضافےکومستردکرتےہیں، نگران حکومت نےعوام پر بوجھ ڈالنے کے سوا کوئی کارگردگی نہیں دکھائی۔مہنگائی کے بےقابو جن نےکرغریبوں کاجینامحال رکھاہے۔گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سےشہری ذہنی دبائوکاشکار ہیں ۔اس ناگفتہ صورتحال آئی ایم ایف کی خواہش پرگیس کی قیمتوں میں بڑااضافہ عوام کی مشکلات و پریشانی میں اضافے کاباعث بنے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن محب وطن اور دیانت دار قیادت موجود نہیں ہے۔پاکستان کے حکمران قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے بجائے امدادکے محتاج رہے۔مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سودی قرضہ ہے۔قرض لینے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیاجاتاہے ۔جس سے عام شہری براہ راست بری طرح متاثرہوتاہے۔ اگرایمان داری ،دیانتداری سے قدرتی وسائل کو استعمال میں لایاجائے توہمیں کسی سے قرض مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔