قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔ فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔ فائل فوٹو

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کرانا ترجیح ہے،عمر ایوب

پشاور(امت نیوز) پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پر تین بوگس کیسز بنائے گئے ، پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی اور ہمارا اولین کام بانی چیئرمین عمران خان کو کو رہا کروانا ہوگا ۔

پشاور ہائیکورٹ بار روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق میں ہمارے پاس فارم 47 کے مطابق 180 نشستیں موجود ہیں ،آر آوز فگر تبدیل کر رہے ہیں ،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دھاندلی کرنے پر ریٹرننگ آفیسر اورپزائیڈنگ آفیسر جیل جائیں گے ۔عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے پاس ایک، ایک حلقے کے فارم 45 بطور ثبوت موجود ہیں،مولانا سے صرف انتخابات میں ہوئی دھاندلی پر بات ہوئی،عوام نے مسلم لیگ ن کو مسترد کیا،ن لیگ کو دوسروں سے لیکر 40 سیٹیں دی گئی ہیں۔