انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہترہوئی،انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس کمی سے امریکی ڈالر کی قیت صبح 10:30 بجے تک 279 روپے 30 پیسے تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران، پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 279.36 پر مستحکم رہا، اسی شرح سے یہ ہفتہ قبل انٹر بینک مارکیٹ میں بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے بلومبرگ نیوز نے ایک پاکستانی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کم از کم 6 بلین ڈالر کا نیا قرض حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ آنے والی حکومت کو اس سال واجب الادا اربوں کا قرض ادا کرنے میں مدد ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک آئی ایم ایف کے ساتھ ایک توسیعی فنڈ کی سہولت پر بات چیت کرنے کی کوشش کرے گا، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بات چیت مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی امید ہے۔