زرعی پیداوار بڑھنے سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے، فائل فوٹو
زرعی پیداوار بڑھنے سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے، فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق aسٹیٹ بینک نے شرح سود 22فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان  کیا ہے،جنوری 2023سے شرح سود مسلسل 22فیصد پر موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2025ء تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق خریف کی فصلوں میں کپاس اور چاول کی کارکردگی اچھی رہی، فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی ۔