فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کراچی : سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں جہاں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2355 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی۔