گزشتہ روز سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی، فائل فوٹو
 گزشتہ روز سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی، فائل فوٹو

یہ صرف نذرانہ ہے،ہمیں مت آزمائیں،سلمان خان کو دوبارہ دھمکی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے اداکار کو ایک اور دھمکی دیدی۔

گزشتہ روز سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی، اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 مشتبہ افراد میں سے ایک کا تعلق گروگرام سے ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد نے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور بیگ اٹھائے ہوئے تھے۔ مزید برآں، کلپ میں انہیں سلمان خان کی رہائش گاہ کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل دونوں مشتبہ افراد نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے آس پاس کے علاقے کا جائزہ لیا تھا جبکہ فائرنگ کے بعد دونوں افراد ممبئی چھوڑ کر جاچکے ہیں اور فی الحال فرار ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی اداکار کو صرف نذرانہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے سلمان خان کو دوبارہ بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر فیصلہ جنگ ہے تو ہمیں منظور ہے، سلمان خان! ہم نے یہ آپ کو ٹریلر دکھانے کے لیے کیا ہے تاکہ آپ ہماری صلاحیتوں کو سمجھیں اور ہمیں مت آزمائیں، یہ ہماری آپ کو پہلی اور آخری وارننگ ہے اس کے بعد، گولیاں صرف گھروں پر نہیں چلائی جائیں گی۔

دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے سلمان خان سے رابطہ کرکے اُنہیں مزید تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

سلمان خان کے والد سلیم خان نے اس واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے دوران ان کے اہل خانہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، نامعلوم افراد کی جانب سے چلائی گئی گولیاں عوام کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہیں، ملزمان صرف عوامی تشہیر چاہتے ہیں لہٰذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔