اسرائیلی طیاروں کی نہتے شہریوں پر بمباری،مزید 18 فلسطینی شہید

غزہ(اُمت نیوز)اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں مغازی کیمپ اور رفح میں رہائشی علاقوں میں تباہی مچادی،شدید بمباری میں مزید 18 نہتے فلسطینی شہید کردیے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغازی کیمپ میں پلے گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا جبکہ اسرائیلی جیٹ نے رفح میں بھی گھر کو نشانہ بنایا جہاں 4 بچوں سمیت سات فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔
بچوں کےلیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں۔
مزید کہا کہ انہیں معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی آج رات اسرائیل آمد متوقع ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری سے غزہ کھنڈر بن چکا ہے۔لاکھوں پر افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد 40ہزارکے قریب پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔