تحریک انصاف اور حکومت دونوں کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہیں، فائل فوٹو
تحریک انصاف اور حکومت دونوں کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہیں، فائل فوٹو

ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے بلوجستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی، عدالت عظمیٰ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔