لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں تماشائیوں کو مفت افطاری دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرز تماشائیوں کو فری افطاری دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔افطاری میں کھجور، سموسہ، پکوڑے اور جوس ملے گا۔