لاہور: نیشنل ٹی 20کپ میں کرکٹرز کو معاوضہ کم ملے گا، کرکٹرز کی میچ فیس 30ہزار روپے کم کردی گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹرز کو پہلے میچ فیس 40ہزار روپے ملتی تھی، اب 10ہزار روپے ملے گی،ذرائع پی سی بی کاکہنا ہے کہ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے،ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے نیشنل ٹی 20کپ کی میچ فیس کم ہوئی،قومی کرکٹرز کو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں مجموعی طور پر زیادہ معاضہ مل رہا ہے ۔
یاد رہے کہ نیشنل ٹی 20کیمپ جمعہ سے شروع ہوگا،ٹورنامنٹ میں16ریجنزکی 18ٹیمیں حصہ لیں گی۔