واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔
ہم جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی کی تلاش میں نہیں۔ ہم جنگ بندی سے بہتر چیز کی تلاش میں ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ جنگ بندی سے بہتر سے ان کی کیا مراد ہے تو ان کا کہنا تھا، ’حقیقی خاتمہ۔ جنگ بندی نہیں۔ مکمل خاتمہ۔‘
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کا ’حقیقی خاتمہ‘ چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ’سیز فائر کی بات نہیں کی‘ بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران مکمل طور پر اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے۔