اٹلی وزیراعظم کا ٹرمپ پر وار، پوپ پر تنقید کو ناقابل قبول قرار دے دیا
پوپ کی حیثیت ایک مذہبی رہنما کی ہے اور ان کے امن کے پیغام کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔
روم — اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا اور ویٹیکن کے درمیان پوپ کے ایران سے متعلق مؤقف پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد یورپی سیاست میں بھی ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ جورجیا میلونی نے کہا کہ پوپ کی حیثیت ایک مذہبی رہنما کی ہے اور ان کے امن کے پیغام کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کے ایران سے متعلق بیانات پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں خارجہ پالیسی کے معاملات میں غیر موزوں قرار دیا تھا۔
بعد ازاں پوپ لیو چہاردہم نے اپنے مؤقف میں کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ کے بغیر امن، برداشت اور انسانی ہمدردی کے پیغام کو جاری رکھیں گے اور دنیا میں امن کے فروغ کے لیے اپنی مذہبی ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔