ایران نے پانچ خلیجی ممالک سے نقصانات کا معاوضہ مانگ لیا

یہ مؤقف اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

               
April 14, 2026 · بام دنیا

تہران — ایران نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے پانچ خلیجی ممالک سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق یہ مؤقف اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے جن ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ان میں بحرین، متحدہ عرب امارات، اردن سمیت خطے کے دیگر ممالک شامل ہیں۔

ایرانی مؤقف کے مطابق ان ممالک نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف اقدامات میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں ایران کو جنگی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

تہران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان ممالک کو ان نقصانات کی تلافی کرنی چاہیے، جبکہ معاملہ خطے میں ایک نئے سفارتی تناؤ کا باعث بنتا دکھائی دے رہا ہے۔