نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
دونوں رہنماؤں نے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستے، آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فائل فوٹو
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون، عالمی شراکت داری اور مشرقِ وسطیٰ کی سنگین ہوتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “میرے دوست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی۔ ہم نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں حاصل ہونے والی نمایاں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ہم تمام شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی بات کی اور آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی سفیر برائے بھارت، سرجیو گور نے بھی اس گفتگو کو “انتہائی مثبت اور تعمیری” قرار دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ رابطہ عالمی سیاست میں بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تزویراتی ہم آہنگی کا عکاس ہے۔