چین کا ایران سے آبنائے ہرمز میں معمول کی جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ

چین خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

               
April 16, 2026 · بام دنیا

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ آبی گزرگاہ میں کشیدگی کم کر کے معمول کی نیویگیشن کو یقینی بنایا جائے۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام ضروری ہے، تاہم عالمی سطح پر جہاز رانی کی آزادی اور تحفظ بھی اتنا ہی اہم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری سرگرمیوں کی بحالی میں عالمی برادری کی گہری دلچسپی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔