امریکا ایران مذاکرات کی حتمی تاریخ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد طے ہوگی

دونوں فریقین نے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں وہی ٹیمیں شریک ہوں گی

               
April 16, 2026 · بام دنیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایران اور امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ ثالثی مذاکراتی عمل کے دوسرے مرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں وہی ٹیمیں شریک ہوں گی جنہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت خطے کے اہم ممالک کے دورے پر ہیں، جہاں وہ سعودی عرب کے بعد قطر اور ترکیہ بھی جائیں گے۔