ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں ، امریکی وزیر دفاع کی ایران کو سخت وارننگ

، ہمیں معلوم ہے کہ آپ کون سے اثاثے کہاں منتقل کر رہے ہیں ، امریکی وزیر دفاع کی پریس بریفنگ

               
April 16, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کو براہِ راست خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان کی ہر فوجی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کو ان تمام فوجی اثاثوں کا علم ہے جنہیں ایران محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے پریس بریفنگ میں تہران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ آپ کون سے اثاثے کہاں منتقل کر رہے ہیں۔

جنگ بندی کے دوران ایران نے بمباری سے دفن میزائل لانچر نکالنا شروع کردئیے

ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ دانشمندی سے انتخاب کرے، اگر ایران کسی ’غلط فیصلے‘ کی طرف جاتا ہے یا معاہدے پر متفق نہیں ہوتا تو امریکہ کے پاس دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

 ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے پاس اپنے ضائع شدہ جنگی ساز و سامان کو دوبارہ حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جبکہ امریکہ مزید طاقت کے ساتھ لیس ہو رہا ہے۔

انہوں نے صورتحال کو غیر منصفانہ مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی طاقت ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید اور مہلک ہے۔