ایران سے روانہ ہونے والے 4بحری جہاز امریکی ناکہ بندی لائن عبور کرگئے
تمام جہاز کنٹینر شپ ہیں۔ ان میں سے تین ایران کے پرچم کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں
بحری جہازوں کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایران کی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے چار بحری جہاز امریکی ناکہ بندی لائن عبور کر چکے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق یہ تمام جہاز کنٹینر شپ ہیں۔ ان میں سے تین ایران کے پرچم کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ چوتھا جہاز ٹیوا فور کوموروس میں رجسٹرڈ ہے۔
ماہرین کے مطابق کچھ بحری جہاز اپنے ٹریکنگ سسٹم بند بھی کر سکتے ہیں یا غلط مقام ظاہر کر سکتے ہیں، جسے’سپوفنگ‘ کہا جاتا ہے۔
جن جہازوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، ان میں
آزرگون (Azargoun) ایرانی بندرگاہ شاہد رجائی سے روانہ ہوا اور اس نے تقریباً 16:00 بجے ناکہ بندی لائن عبور کی جس کے بعد وہ انڈیا کے شمال مغرب میں کانڈلا کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔
آشکن تھری (Ashkan 3) مشرقی ایرانی بندرگاہ چاہ بہار سے دوپہر کے بعد روانہ ہوا اور اس وقت کراچی کے قریب دکھائی دے رہا ہے۔
شبدس (Shabdis) بھی ایرانی بندرگاہ چاہ بہار سے روانہ ہوا جس نے تقریبا مقامی وقت کے مطابق 21:00 بجے لائن عبور کی اور اب وہ انڈیا کی جنوب مغربی ریاست کیرالہ کے قریب ہے جبکہ اس کی منزل ژوہائی، چین بتائی جا رہی ہے۔
ٹیوا فور(Tava 4) امام خمینی بندرگاہ سے روانہ ہوا اور ناکہ بندی لائن عبور کرنے کے بد اب انڈیا کے مغربی ساحل کے قریب سے گزرتا ہوا جواہر لعل نہرو پورٹ (ممبئی) کی طرف جا رہا ہے۔