ایران نے مشرقی فضائی حدود جزوی طور پر کھول دیں۔ پروازیں بحال
فضائی حدود کھلنے کے ساتھ ہی ایئرلائن ٹکٹوں کی فروخت بھی دوبارہ شروع کر دی گئی
April 18, 2026 · بام دنیا
ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملک کی مشرقی فضائی حدود کا ایک حصہ اب پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد پروازوں کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فضائی حدود کھلنے کے ساتھ ہی ایئرلائن ٹکٹوں کی فروخت بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔