ایران دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار،سپریم لیڈر کا دوٹوک مؤقف

ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں مؤثر اور بھرپور ردعمل دے گا۔

               
April 18, 2026 · بام دنیا

 تہران،علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران دشمن کو نئی اور سخت شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج، خصوصاً بحریہ، خطے میں درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور طاقت رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت مستعد ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں مؤثر اور بھرپور ردعمل دے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، بالخصوص خلیجی پانیوں اور اہم بحری راستوں کے حوالے سے سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔