پی ایس ایل 11:آج لاہور قلندرز اور راولپنڈی ٹیم مدمقابل آئیں گی

لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ راولپنڈی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

               
April 18, 2026 · اسپورٹس

کراچی ۔ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں آج لاہور قلندرز اور راولپنڈی ٹیم مدمقابل آئیں گی۔

میچ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ راولپنڈی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز اس وقت ساتویں جبکہ راولپنڈی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔