آبنائے ہرمز میں شدید افراتفری۔ایران کی دوبارہ بندش سے عالمی جہازرانی متاثر
اچانک کئی جہازوں نے رخ موڑ لیا اور مغرب کی جانب واپس جانے لگے
آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے دوبارہ بندش کے بعد شدید افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے عالمی جہازرانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چند کروز جہاز عمان کی سمندری حدود سے گزرے، جن میں سے ایک کو راستے میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع دینی پڑی۔
متعدد جہاز جزیرہ خارگ کے قریب سے گزرے، جہاں پاسداران انقلاب نگرانی کر رہا ہے، تاہم اچانک کئی جہازوں نے رخ موڑ لیا اور مغرب کی جانب واپس جانے لگے۔
ایک بھارتی آئل ٹینکر کو ابتدائی طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی، مگر بعد میں یہ اجازت واپس لے لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاسداران انقلاب نے جہاز پر فائرنگ بھی کی، جس کے باعث اسے واپس مڑنا پڑا۔
صورتحال اس قدر پیچیدہ ہو چکی ہے کہ جہازوں کو پہلے ایرانی شرائط پوری کرنا پڑتی ہیں اور اس کے بعد امریکی بحری ناکہ بندی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جس سے بین الاقوامی جہازرانی ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔