سوڈان میں پراکسی جنگ سے سعودی عرب پیچھے ہٹ گیا
پاکستان سے سوڈان کیلئے اسلحہ نہیں خریدے گا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ
April 21, 2026 · بام دنیا
سوڈان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مبینہ دو مخالف فورسز (فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز) کی حمایت کر رہے ہیں۔ تاہم برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب اب اس پراکسی جنگ سے پیچھے ہٹ رہا ہے اور اسی لیے وہ پاکستان سے سوڈان کیلئے اسلحہ نہیں خریدے گا۔
اسی خبر ایجنسی نے پہلے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب نے سوڈان کیلئے پاکستان سے اسلحہ خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ پاکستان نے کبھی اس اسلحہ خریداری کی تصدیق نہیں کی۔