ایران کی امریکہ کے “غیر قانونی”بحری جہاز قبضے پر اقوام متحدہ میں شکایت
یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ جنگ بندی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے
ایران کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے پاس امریکہ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی ہے، جس میں پیر کے روز ایرانی تجارتی جہاز توساکا کی ضبطی کو “غیر قانونی اور وحشیانہ اقدام” قرار دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ جنگ بندی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اس غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام کے “انتہائی خطرناک نتائج” سے خبردار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ایرانی جہاز، اس کے عملے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ایران کے مطابق اس کارروائی کے دوران جہاز کے عملے اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں، جو صورتحال کو مزید سنگین بناتی ہیں۔