ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار؛ ایران کو ’بڑی ڈیل‘ کی پیشکش
مجھے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان ایک عظیم معاہدہ ہوگا، سی این این کو انٹرویو
فوٹو امریکی میڈیا
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
امریکی نیوز چینل CNBC کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ بدھ کے روز ختم ہونے والی جنگ بندی کی مدت میں اضافہ ان کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے کیونکہ “ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ۔
صدر ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے پاس مذاکرات کے علاوہ “کوئی دوسرا راستہ” نہیں بچا۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ ایران کے ساتھ ایک “بہت بڑا معاہدہ” (Great Deal) کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو وہ خود کو ایک بہتر اور مستحکم پوزیشن پر لا سکتا ہے۔
صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ بدھ کو ختم ہونے والی ڈیڈ لائن کے بعد مزید رعایت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس مذاکراتی وفد بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
سی این بی سی کو دیے انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے یہ امید ظاہر کی کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان ایک عظیم معاہدہ ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مذاکرات کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے اور ’ہم آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’میں جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتے، انھیں مذاکرات کرنے ہوں گے۔‘
امریکی صدر کا بھی کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو وہ ’اچھی حالت میں آ سکتا ہے اور عظیم قوم بن سکتا ہے۔‘
ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔