آبنائے ہرمز مکمل بند۔ ایران اسے کھلوانا چاہتا ہے۔ ٹرمپ
لیکن اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن نہیں ہوگا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کے ساتھ جاری بحری کشیدگی سے متعلق مزید بیانات جاری کیے ہیں۔
اپنے تازہ پیغام میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ “ایران نہیں چاہتا کہ آبنائے ہرمز بند ہو، وہ اسے کھلا رکھنا چاہتا ہے تاکہ روزانہ 500 ملین ڈالر کما سکے (جو بند ہونے کی صورت میں اسے نقصان ہو رہا ہے)۔
انہوں نے مزید کہا، “وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ وہ اسے بند کرنا چاہتے ہیں کیونکہ میں نے اسے مکمل طور پر ناکہ بند (بند) کر رکھا ہے، لہٰذا وہ محض اپنی سبکی سے بچنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق، “چار دن پہلے کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ‘سر، ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ “لیکن اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن نہیں ہوگا، جب تک کہ ہم ان کے باقی ملک کو تباہ نہ کر دیں، ان کی قیادت سمیت!”