امریکہ ناکہ بندی ختم کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ایران کا اعلان
بحری ناکہ بندی ختم کیے بغیر کسی بھی قسم کے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے
April 22, 2026 · بام دنیا
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے مثبت اشارہ دیدیا اور کہا ہے کہ ایران فوری طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکہ اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے۔
ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ واشنگٹن کو پہلے “جنگ بندی کی خلاف ورزیوں” کو روکنا ہوگا۔
ایرانی سفیر کے مطابق، امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم کیے بغیر کسی بھی قسم کے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، جبکہ تہران کا مؤقف ہے کہ امن عمل اسی صورت ممکن ہے جب دباؤ اور فوجی اقدامات بند کیے جائیں۔
اہم بات یہ ہے کہ خبر نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے جاری کی ہے جو پاسداران انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے۔