چین نے ایران کو ‘خفیہ تحفہ’ بھیجنے کا ٹرمپ کا الزام مسترد کر دیا

مذکورہ جہاز ایک غیر ملکی کنٹینر جہاز ہے ، چین اس معاملے سے متعلق غلط تشریح یا جوڑ توڑ کی سخت مخالفت کرتا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

               
April 22, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ: چین نے خلیج عمان میں امریکی افواج کے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز سے متعلق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عہدیداروں کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘بدنیتی پر مبنی قیاس آرائی’ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے منگل کے روز باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران ان الزامات کا جواب دیا، جن میں کہا گیا تھا کہ پکڑا گیا جہاز تہران کے لیے بیجنگ کی جانب سے کوئی “تحفہ” لے کر جا رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ جہاز ایک غیر ملکی کنٹینر جہاز ہے اور چین اس معاملے سے متعلق کسی بھی قسم کی غلط تشریح یا جوڑ توڑ کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔