ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے، ٹرمپ کی نئی قلابازی
مذاکرات کے دوسرے دور میں اچھی خبر متوقع ہے، امریکی اخبار سے گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے۔ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں اچھی خبر متوقع ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہے۔
نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع نے کہا ہے کہ اگلے 26 سے 72 گھنٹوں تک یعنی جمعے کو پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو سکتا ہے۔
نیو یارک پوسٹ سے وابستہ صحافی کیٹلن ڈورنبوس نے کہا ہے کہ انھیں ٹرمپ اور پاکستانی ذرائع نے بتایا کہ بات چیت جمعے کو بھی ممکن ہے۔
اسلام آباد کا علاقہ ریڈ زون تاحال سیل ہے اور وہاں سiکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاقے میں موجود سرکاری دفاتر بدستور بند ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ براہ راست مذاکرات کی میزبانی کرنے والا سرینا ہوٹل تاحال عام عوام کے لیے بند ہے۔ نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق صرف مخصوص عملے کو ہی ہوٹل تک رسائی حاصل ہے۔
قبل ازیں ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ سفارتکاری قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کا ایک ذریعہ ہے۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جب محسوس ہوا سفارتکاری قومی مفادات کےلیے بہتر ہے تو اقدامات کریں گے۔