جرمنی: شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی پر ٹماٹر کی چٹنی پھینک دی گئی ، حملہ آور گرفتار
رضا پہلوی برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر ٹماٹر کی چٹنی (کیچپ) پھینک دی۔
فوٹو سوشل میڈیا
برلن: جرمنی میں سابق ایرانی شاہ کے بیٹے رضا پہلوی پر ایک پریس کانفرنس کے بعد ٹماٹر کی چٹنی پھینک دی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے جس کا تعلق ایران سے بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں موجودہ نظام کی تبدیلی کے حامی اور سابق شاہ ایران کے صاحبزادے رضا پہلوی برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر ٹماٹر کی چٹنی (کیچپ) پھینک دی۔ اس غیر متوقع حملے کے نتیجے میں وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی، تاہم رضا پہلوی اس واقعے میں محفوظ رہے۔
جرمنی میں شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی پر ٹماٹر کی چٹنی
پھینک دی گئی
چٹنی پھینکنے والا شخص ایرانی تھا جو گرفتار کرلیاگیا
ایران میں نظام کی تبدیلی کے خواہشمند رضاپہلوی پریس کانفرنس کرکے نکلے تھے
Dramatic scenes in Germany: A man has been arrested after throwing tomato sauce at… pic.twitter.com/1AFIxH6yoU— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) April 23, 2026
جرمن حکام کے مطابق حملہ آور ایک ایرانی شہری ہے جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
رضا پہلوی ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایران میں سیاسی تبدیلیوں اور موجودہ حکومت کے خلاف حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف نشستوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
برلن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور اس کے پیچھے کسی ممکنہ گروہ کے ملوث ہونے کا پتہ لگایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایران کے سابق شاہی خاندان کے حوالے سے بیرون ملک مقیم ایرانی کمیونٹی میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں، اور ماضی میں بھی رضا پہلوی کی سیاسی سرگرمیوں کے دوران مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔