امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
ایرانی قیادت اور ملک کے اندر مختلف دھڑوں کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں۔ ایکس پر بیان
فائل فوٹو
واشنگتن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران اس وقت اپنی قیادت کے تعین میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک کے اندر مختلف دھڑوں کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں۔
سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران میں سخت گیر عناصر اور “اعتدال پسند گروہوں کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ ان کے مطابق سخت گیر عناصر میدان میں ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسرے گروہ اثر و رسوخ حاصل کر رہے ہیں۔
President Trump on TruthSocial: Iran is having a very hard time figuring out who their leader is!
They just don’t know! The infighting is between the “Hardliners,” who have been losing BADLY on the battlefield, and the “Moderates,” who are not very moderate at all (but gaining… pic.twitter.com/BG4engbYjh
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 23, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی جہاز امریکی بحریہ کی منظوری کے بغیر وہاں داخل یا خارج نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق یہ راستہ مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے جب تک کہ ایران کسی معاہدے پر آمادہ نہیں ہوتا۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ صورتحال اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کے ساتھ کسی حتمی معاہدے تک رسائی حاصل نہیں ہو جاتی۔