ایران میں جوہری ہرہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کا اعلان

امریکہ اپنے فوجی اہداف روایتی ہتھیاروں سے حاصل کر چکا ہے۔ امریکی صدر

               
April 24, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے کیونکہ امریکہ اپنے فوجی اہداف روایتی ہتھیاروں سے حاصل کر چکا ہے۔

جب ایک رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ ایران میں جوہری ہتھیار استعمال کریں گے تو ٹرمپ نے کہا ’مجھے اس کی ضرورت ہی کیوں پڑے گی؟‘۔ انھوں نے اس سوال کو ’احمقانہ‘ قرار دیا۔

انھوں نے مزید کہا ’میں جوہری ہتھیار کیوں استعمال کروں جب ہم نے روایتی طریقے سے، اس (جوہری ہتھیاروں کے) کے بغیر ہی، انھیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے؟‘

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ’جوہری ہتھیار کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔‘

اس کے بعد صدر نے دیگر موضوعات پر بھی کئی سوالات کے جواب دیے جس کے بعد صحافیوں کو اوول آفس سے باہر جانے کو کہا گیا۔