عراق سے کویت پر ڈرون حملے کی اطلاع ، سرحدی چوکیاں نشانہ
حملے میں مادی نقصان ہوا، کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا ، کویتی فوج
April 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
کویت سٹی: کویت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز عراق سے لانچ کیے گئے دو ڈرونز نے ملک کے شمالی علاقے میں واقع دو سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مالی نقصان بھی ہوا۔
کویتی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’آج صبح شمالی کویت میں واقع زمینی سرحدی چوکیوں کو ایک جارحانہ اور مجرمانہ کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں عراق کی جانب سے آنے والے دو بارودی ڈرون استعمال کیے گئے، جو فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے کنٹرول کیے جا رہے تھے۔ اس حملے میں مادی نقصان ہوا، تاہم کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔‘