اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کینسر کا شکار ، کامیاب آپریشن کے بعد صحتیابی کا دعویٰ

یہ کینسر ابھی پھیلا نہیں تھا اور جسم کے دیگر حصوں میں اس کے اثرات موجود نہیں تھے ، نیتن یاہو

               
April 24, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک طبی معائنے کے دوران ان میں کینسر کے ابتدائی درجے کے ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا فوری علاج کر کے اسے جڑ سے ختم کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ معمول کے ہیلتھ اسکریننگ کے دوران ڈاکٹروں نے ایک نہایت ابتدائی مرحلے کے مہلک ٹیومر کی نشاندہی کی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کینسر ابھی پھیلا نہیں تھا اور جسم کے دیگر حصوں میں اس کے اثرات موجود نہیں تھے۔

نیتن یاہو نے اپنی پوسٹ میں لکھا جب مجھے بروقت کسی ممکنہ خطرے کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے، تو میں اسے فوری طور پر حل کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے اس کے لیے ٹارگٹڈ ٹریٹمنٹ (ہدف شدہ علاج) کروایا جس کے بعد اب اس مرض کا کوئی نام و نشان باقی نہیں رہا۔