پی ایس ایل 11، پشاور زلمی، ملتان سلطانز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئیں
آخری دو برتھ کےلیے 4 ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں مقابلہ
فائل فوٹو
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 سے پشاور زلمی نے 17 اور ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ۔
پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کی آخری دو برتھ کےلیے 4 ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں مقابلہ ہے۔
سیزن 11 میں 9 میچز کھیلنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 اور راولپنڈیز 2 پوائنٹس ہی لے پائی، یہ دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8 میچز کے بعد 9، حیدر آباد کنگزمین کے 8 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہیں، ان دونوں ٹیموں نے ابھی 2، 2 میچز مزید کھیلنے ہیں۔
دوسری طرف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے 9، 9 میچز ہوچکے ہیں، ان کا 1، 1 میچ باقی ہے اور پوائنٹس کی تعداد 8، 8 ہے۔