پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی درخواست پر وزیراعظم شہبازشریف نے اجازت دیدی

               
April 25, 2026 · اسپورٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھ۔

محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز آنرزکی درخواست پروزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینزکواسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہافرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل میں تماشائیوں کو اجازت دی، فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فاٸنل میچ 3 مٸی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔