خاتون اول۔کابینہ کے تمام ممبران محفوظ۔ صدر ٹرمپ کچھ دیر بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے

تقریب کو 30 منٹ کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ

               
April 26, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن کے ہلٹن بینکوئٹ ہال میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے کیے عشائیہ کی تقریب کے دوران مبیہنہ فائرنگ کے بعد امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ صدر، خاتونِ اول اور وہ دیگر تمام افراد جن کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے، وہ سب محفوظ ہیں۔

دوسری جانب تقریب کے میزبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تقریب جاری رکھی جائے گی تاہم صدر ٹرمپ موقع سے چلے گئے ہیں۔

انھوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ خاتونِ اول، نائب صدر اور کابینہ کے تمام ممبران محفوظ ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تقریب کو 30 منٹ کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔