حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے۔ فائرنگ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔صدر ٹرمپ

گذشتہ دو سالوں میں پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی ریپبلکن رکن کو قتل کی کوشش کی گئی ہو

               
April 26, 2026 · بام دنیا

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کو گولی لگی ہے تاہم انھوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، وہ واحد حملہ آور ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوٹل محفوظ جگہ نہیں تھی اور اس ہی وجہ سے ہم وائٹ ہاؤس میں تعمیر کر رہے ہین۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تقریب دوبارہ منعقد کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی ریپبلکن رکن پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہو۔

صدر نے ان کی جان لینے کی دو کوششوں کا تذکرہ کیا۔ ایک مرتبہ جب دوسری مرتبہ صدر بننے سے قبل پینسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی تھی اور دوسری مرتبہ جب فلوریڈا کے پام بیچ پر گالف کھیلتے وقت ان پر حملہ کی کوشش کی گئی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں صدر کا کہنا ہے کہ تقریب سے قبل ان کی ٹیم کو کسی بھی ممکنہ سکیورٹی خطرے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ حملے کی وجہ سے آگاہ نہیں، تاہم انھوں نے مشتبہ شخص کے بارے میں کہا کہ وہ ’کافی خطرناک‘ دکھائی دیتا ہے۔

صدر کے مطابق مشتبہ شخص نے تقریباً ’پچاس گز کے فاصلے‘ سے دوڑ کر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے ہتھیار تان لیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں مشتبہ شخص کے اپارٹمنٹ پر بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ان کے خیال میں حملہ آور اکیلا تھا۔

’یہ پاگل لوگ ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔