حملہ آور صدر ٹرمپ اور انتظامیہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ، قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل
مشتبہ شخص نے ممکنہ طور پر لاس اینجلس سے شکاگو اور پھر واشنگٹن ڈی سی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔بلائچ
April 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
واشنگٹن: قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کے مقاصد کے بارے میں ابھی تفتیش جاری ہے، لیکن ’ابتدائی‘ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صدر سمیت اُن کی انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
این بی سی کے میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوڈ بلانچ کا کہنا تھا کہ تفتیش کار ان رپورٹس کو دیکھ رہے ہیں جن میں مبینہ بندوق بردار نے ہوٹل میں ہتھیار رکھا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص ’زیادہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔‘
بلائچ کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے ممکنہ طور پر لاس اینجلس سے شکاگو اور پھر واشنگٹن ڈی سی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔